سیارہ خانم میموریل اسکول ٹنڈوآدم برانچ کے زیراہتمام میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں انڈس ہوٹل میں محفل میلاد کا انعقاد

جمعہ 21 اکتوبر 2022 19:35

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2022ء) سیارہ خانم میموریل اسکول ٹنڈوآدم برانچ کے زیراہتمام میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں انڈس ہوٹل میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ میلادالنبی ﷺ اور ضیافت میلاد کی سا منفرد تقریب کے میزبان 7سال سے کم عمر بچے ور بچیاں تھیں۔ اسکول کے ننھے منے طلبا اور طالبات نے خوبصورت انداز میں نعت بحضور سرور کونین ﷺ پیش کر کے بے پناہ داد وصول کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میڈیم ناجیہ آصف نے کہا کہ اسکول کی ساری ٹیم کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ولادت باسعادت کی خوشی منانے کا بہترین انداز میلاد پاک کی محافل کا انعقاد ہے، مجھے اور اسکول کی انتظامیہ کواللہ نے میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں منانے اور گھر گھر محافل کے انعقاد کی توفیق بخشی اور بچوں کی محفل میلاد کے انعقاد کا مقصد انہیں کم عمری میں ہی سیرت طیبہ کے گوشوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

محفل میں موجود بچیوں نے خوبصورت جھلمل کرتے رنگوں سے لکھے کلمہ طیبہ اور احادیث نبوی کے کارڈز، بینڈز اور روشن برقی لائٹس اٹھا رکھی تھیں۔ بچوں اور بچیوں نے رنگ برنگے خوبصورت لباس اور نعلین پاک کے بیجز لگا رکھے تھے محفل پاک میں موجود بچیوں اور بچوں نے کلمہ طیبہ، آمد مصطفی مرحبا مرحبا نعلین پاک کی شبیہ والے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ بچیاں پھولوں کے گجرے پہن کر اور درود وسلام پڑھ کر محبت رسول ﷺ کا اظہار کر رہی تھیں۔ سیارہ خانم میموریل اسکول کے زیراہتمام ہونیوالی اس محفل میلاد میں حصہ لینے والے بچوں اور بچیوں کی والدہ وار دیگر خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں