ایس ایس پی سانگھڑ کا سیف سٹی پروگرام کے حوالے سے ٹنڈوآدم کے مختلف علاقوں کا دورہ

شہر کو جرائم کی روک تھام کے لئے ڈیڑھ کرروڑ روپے کی لاگت سے شہر بھر میں سیف سٹی پروگرام کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لئے بریفنگ

جمعہ 21 اکتوبر 2022 23:10

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2022ء) ایس ایس پی سانگھڑ نے سیف سٹی پروگرام کے حوالے سے ٹنڈوآدم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،یس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار، ایس ایس پی کی جانب سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے والد کو ایک کرروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے ٹنڈوآدم میں کا دورے کرتے ہوئے شہر میں جرائم کی روک تھا م کے لئے ڈی ایس پی آفس میں سیف سٹی پروگرام کے متعلق بریفینگ دی گئی انجمن تاجران کے صدر اقبال بھٹی، نوشاد شیخ، حبیب بہلم نے ایس ایس پی سانگھڑ کو ٹنڈوآدم شہر بھر میں ڈیڑھ کرروڑ روپے کی لاگت سے نو کلو میٹر کی رینج میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جس کا پہلا مرحلہ 45 دن میں مکمل کیا جائے گا جبکہ انجمن تاجران کی جانب سے 15 لاکھ روپے اور سانگھڑ پولیس کی جانب سے دیئے جائیں گے باقی ایم این اے روشن جونیجو، سینیٹر امام الدین شوقین ٹنڈوآدم میں قائم بینکز اور دیگر معززین شہر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ فنڈز فراہم کئے جائیں گے بتایا گیا کہ سندھ کے چھوٹے شہروں میں ٹنڈوآدم واحد شہر ہو گا جہاں اتنا بڑا نیٹ ورک لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار نے انجمن تاجران کے اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس نیٹ ورک کے تحت جرائم کو مذید کنٹرول کیا جاسکے گا اور اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے بھرپور مدد کی جائے گی۔ اس موقع سماجی رہنما عمران عزیز غوری، امجد آرائیں، عمرفاروق قریشی، وسیم فاروقی نے تجاویز دیں علاوہ ازیں ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار نے چند ماہ قبل مسلح افراد کی جانب سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار امان اللہ خاصخیلی کے والد لکھا ڈنو خاصخیلی کو ایک کرروڑ روپے کا چیک دیا اور شہید پولیس اہلکار کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ایس ایس پی سانگھڑ نے سیف سٹی سے متعلق ڈی ایس پی آفس میں قائم کردہ کنڑول روم کی جگہ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم اظہار لاہوری۔ اسسٹنٹ کمشنر عمران نذیر، مختیار کار رحم علی زرداری ایس ایچ سٹی اسلم بلو، ایس ایچ او بی سیکشن ذوالفقار پائی، فیضان شیخ و دیگر موجود تھے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں