جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی کے قیام کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے،عبدالوحیدقریشی

جمعرات 3 نومبر 2022 23:32

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2022ء) جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی کے قیام کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے جماعت اسلامی ہرقسم کی لسانیت و فرقہ واریت سے پاک جماعت ہے ،جماعت اسلامی دعوت کلمے کی دعوت ہے حالیہ برسات و سیلاب کی تباہ کاریوں میں سندھ سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فانڈیشن کے رضاکاروں دن رات ایک کرکے متاثرین کو ضروریات زندگی کا سامان مہیا کیا ہے اور یہ سلسلہ متاثرین کی بحالی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے معاون خصوصی و سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالوحید قریشی نے مرکز جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کوثر مسجد ٹنڈوآدم میں سیشن 2022 تا 2024 کیلئے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے نومنتخب امیر عبدالغفور انصاری کی تقریب حلف برداری کے بعد ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں