جماعت اسلامی کے وفد کی ٹنڈو آدم بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

بدھ 4 جنوری 2023 22:54

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2023ء) جماعت اسلامی کے وفد نے ضلعی امیر عبدالغفور انصاری کی قیادت میں ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ خان خٹک و نو منتخب عہداران کو مبارکباد دی ،وفد میں نائب امیر ضلع و سابق یوسی نائب ناظم مشتاق احمد عادل، مقامی امیر عبدالستار انصاری، نائب امرا حاجی نور حسن،سید عریف اللہ،حاجی رشید،جے آئی یوتھ کے ڈپٹی سیکریٹری فیصل غفور انصاری شامل تھے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنماں عبدالغفور انصاری، مشتاق احمد عادل اور دیگر نے کامیاب عہدیداران اور وکلا کو مبارک باد دی اور انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے ہر اچھے کام میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، نومنتخب صدر ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن عبداللہ خٹک اور جنرل سیکریٹری محمد اشرف پنھور نے جماعت کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور انھوں نے کہا کہ ہم خدمت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے ہیں انشااللہ ہم بار ایسوسی ایشن کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اسکی تعمیر وترقی بہتری اور عوام کے مسائل کے لیے اپنے وکلا کے ساتھ ہر وقت اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں