جماعت اسلامی کی جانب سے پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جمعہ 13 جنوری 2023 22:46

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2023ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی کیجانب سے پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلیکارڈز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں مشتاق احمد عادل، عبدالستار انصاری، فیصل غفور سید عریف اللہ، عمران عزیز غوری،پروفیسراحمد بلال غوری، اور حاجی نورحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک زرعی ملک میں آٹا مہنگا چینی دال چاول گھی آٹل سب مہنگا ہے پیٹرول ڈیزل مہنگا ہے بجلی گیس مہنگی ہے انہوں نے کہا کہ 14 جماعتی اتحادپی ڈی ایم سرکار نے عوام کو ریلیف دینے کے جو وعدے کئے تھے وہ وعدے جھوٹے نکلے آٹے کے ریٹ بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیاہے غریب عوام پہلے مہنگائی کی چکی میں پس رہی تھی مگر پی ڈی ایم حکومت نے آٹے اور دیگر اشیائے خوردونوش، بجلی ،گیس وادویات کی چیزوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو غریب عوام سے بڑے بڑے وعدے کرتی ہیں حکومت میں آنے کے بعد پھر مہنگائی کرکے غریب عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے چوریاں ڈکیتیاں عام ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی پارٹی عوام کو ریلیف نہیں دے گی عوام کو چاہیے کہ ان چوروں اور لٹیروں کے بجائے جماعت اسلامی کو سپورٹ کریں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ملک پاکستان کی معیشت کو مضبوط کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں