مینڈیٹ چوری کے خلاف جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

منگل 17 جنوری 2023 22:56

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2023ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بدترین دھاندلی، غنڈہ گردی اور حکومتی جماعت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر سرکاری ڈاکے،مینڈیٹ چوری کے خلاف جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پریس کلب تا جناح چوک تک ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، جھنڈیاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر الیکشن میں دھاندلی کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین سے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے نائب امیر مشتاق احمد عادل، مقامی امیر عبدالستار انصاری ، سید عریف اللہ سیفی، حاجی نور حسن اور عمران عزیز غوری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوامی مینڈیٹ پر جس طرح ڈاکہ مارا گیا ہے اسکے خلاف کراچی تا خیبر پورا ملک سراپا احتجاج ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حافظ نعیم الرحمن کا راستہ روکنے کیلئے جو بھی جعلی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ہیں انہیں واپس لیا جائے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی جیت کا اعلان کیا جائے عوام اپنے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے کسی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے ان شا اللہ حافظ نعیم الرحمن میئر کراچی منتخب ہوکر عوام کی خدمت کرینگے کراچی کو اس کا حق دلائیں گے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں