پرنسپل گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج ٹنڈوآدم کی زیرِ صدارت کالج میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

پیر 6 فروری 2023 22:41

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) پروفیسر محمد مبین وسان پرنسپل گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج ٹنڈوآدم کی زیرِ صدارت کالج میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا،پروگرام میں پرنسپل پروفیسر محمد مبین وسان، پروفیسر قربان علی سیال ،پروفیسر حبیب اللہ شاہ ، پروفیسر غلام مصطفی تبسم،پروفیسر عبداللہ اندھڑ پروفیسر احمد بلال غوری، پروفیسر افضل قریشی اور طلبا نے کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد کو اپنی تقاریر کے ذریعے خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی ظلم و جارہیت اور عالمی اداروں کی بے حسی کو بھرپور انداز میں پیش کیا ۔

مقررین نے کہاکہ75سال گزرنے کے باوجود عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت سے محروم کیا ہوا ہے بھارت نی8لاکھ فوج سے پورے کشمیر کو لہو لہان کیا ہوا ہے ہر گھر کشمیر کے شہدا کی داستان بنا ہوا ہے نہتے کشمیری مسلمان بچے بوڑھے جوان مائیں بہنیں آج بھی بھارتی افواج کے سامنے بے سروسامانی میں سینہ سپر ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے جدوجہد کا پشت بان ہے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک ان کا ساتھ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں شریک طلبا اور ریجنل کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر طلبا کو اسناد بھی دی گئیں پروگرام کا اختتام پروفیسر محمد یونس جٹ کی دعا پر ہوا اس کے طلبا نے پرنسپل اور اساتذہ کے ساتھ فلیگ مارچ کیا اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے نعرے لگائے اور بھارتیوں کے مظالم کو آشکارکیاپروگرام میں کمپیئرنگ کے فرائض پروفیسر احمد بلال غوری نے انجام دئیے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں