مشکلات سے دوچار بجلی صارفین کو کسی صورت مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، سپرنٹنڈنٹ انجینئرحیسکو

منگل 14 فروری 2023 21:03

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2023ء) مشکلات سے دوچار بجلی صارفین کو کسی صورت مایوس ہونے کی ضرورت نہیں انکے مسال کے حل کے لیے حیسکو حکام دن رات خدمت کیلئے کوشاں ہیں وزیر پانی و بجلی کی خصوصی ہدایت و چیف ایگزیکٹو حیسکو کی ذاتی دلچسپی کے پیش نظر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار سپریڈینٹ انجینئیر ذولفقار علی میمن اور ایگزیکٹیو انجینیر عزیز احمد بھٹو نے میڈیا کے نماندوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انھوں نے کہا کہ مشکلات میں پھنسے بجلی صارفین کو اب کسی صورت مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے انکے مسال ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جایں گے انھوں نے کہا چیف حیسکو حیدرآباد مظفر علی عباسی کی ذاتی دلچسپی کے پیش نظر وفاقی وزیر پانی و بجلی انجینیر خرم دستگیر کی ہدایت پر بجلی صارفین کی شکایت دور کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں بجلی صارفین کی شکایت کو بروقت دور کی جایں گی انھوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے بجلی صارفین کو اپنا بجلی کا بل بروقت جمع کروانا ہوگا انھوں نے کہا کہ کسی صارف کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ حیسکو افسران سے انکے آفیس میں رابطہ کرکے اپنا مسلہ حل کرواسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ جلد ہی مٹیریل کی کمی کو پورا کرلیا جاے گا اور موسم گرما کی آمد سے قبل ہی مزید نے ٹرانسفامرز نصب کردیئے جایں گے اور جو فیڈرز صارفین بجلی کا بل بروقت ادا کریں گیانکی لوڈشیڈنگ 0 ہوگی جہاں بجلی کی بلز کی ادایگی کا فقدان ہوگا وہاں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہوسکتا ہے اس موقع پر ایس ڈی او ندیم سعید ایس ڈی او سید اظہر علی شاہ ایس ڈی او غلام نبی خاصخیلی۔

(جاری ہے)

ریونیو آفیسر جان محمد بلوچ بھی موجود تھے جبکہ کھلی کھچری میں بجلی صارفین کی ایک بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا سینکڑوں درخواستوں پر بروقت احکامات جاری کرکے صارفین کی مشکلات کا بر وقت ازالہ کیا گیا جس پر صارفین نے حیسکو افسران اور کھلی کچہری کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں