فانڈیشن ٹنڈوآدم کی جانب سے 100 سے زائد مستحق خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج راشن تقسیم

منگل 28 مارچ 2023 21:42

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فانڈیشن ٹنڈوآدم کی جانب سے 100 سے زائد مستحق خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقادکیاگیا۔امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری، نائب امیر مشتاق احمد عادل، مقامی امیر عبدالستار انصاری، صدر الخدمت فانڈیشن سید توحید احمد شاہ، پروفیسر احمد بلال غوری،حاجی رشید احمد سمیت کارکنان جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاروں کی شرکت۔

اس موقع پر مقررین نے کہاکہ جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فانڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے جس نے دکھی انسانیت کی خدمت میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنا مقام بنایا ہے جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کر بلاتفریق عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے جسکی ایمانداری اور خدمت کی گواہی اسکے مخالفین بھی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتدار پر قابض ٹولے نے 75 سالوں میں اپنی اپنی باریاں لیکر اپنے اپنے بینک بیلنس، محلات، جاگیریں بناکر ملک کو دیوالیہ کرکے عوام کو بھیک مانگنے اور خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے حکمرانوں کی عیاشی، پروٹوکول اور مفت مراعات نے عوام سے دو وقت کی روٹی انکے بچوں کا دودھ اور پیروں کی چپل تک چھین لی ہے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے یہ سارا قرض اقتدار پر قابض طبقے نے لیا ہے جسکی قمیت عوام کو چکانی پڑرہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام کرپٹ، چور مفاد پرست اور چہرے بدل بدل کر آنے والے ابن الوقت حکمرانوں کو مسترد کردیں دیانت دار محب وطن اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کو ووٹ دیں جسکے ماتھے پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے آزمائے ہوئے لوگوں اور پارٹیوں کو آزمانا اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو عوام کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گا تعلیم علاج اور پینے کی صاف پانی سمیت تمام سہولیات میسر ہونگی اس ملک کا مقدر اسلام کا عادلانہ نظام ہے عوام جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں تاکہ کرپٹ حکمرانوں سے انکی جان چھوٹ جائے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں