صحافی کا آصف زرداری سے سندھی میں سوال،سابق صدر کا اردو میں جواب

سندھی سوال کا اردو میں جواب اس لئیے دے رہا ہوں تاکہ اسلام آباد والے سن لیں، آصف زرداری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 14:47

صحافی کا آصف زرداری سے سندھی میں سوال،سابق صدر کا اردو میں  جواب
ٹنڈوالہ یار(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :ٹنڈو الہ یار میں صحافی کی جانب سے آصف زرداری سے سندھی میں سوال ، سابق صدر آصف زرداری نے اردو میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اردو میں اس لئیے جواب دے رہا ہوں تاکہ اسلام آباد والے سن لیں۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری بھی مفاہمت چھوڑ کر مزاحمت اور ٹکراو کی سیاست کی راہ پر چل نکلے ہیں۔انہوں نے ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اشتعال انگیز بیانات دئیے۔

الیکشن شفاف ہوتے تو کپتان نہیں کوئی اور حکومت میں ہوتا۔جب بھی کوئی سیاسی پودا لگتاہے وہ کاٹ کر مصنوعی پودا کھڑا کردیتے ہیں۔اس موقع پر ایک صحافی نے سندھی زبان میں سوال کیا جس پر آصف زرداری نے اردو میں جواب دیا اور جواب دے کر کہا کہ اردو میں اس لئیے جواب دے رہا ہوں تاکہ اسلام آباد والے سن لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہردفعہ مذاق ہواہے ہر دفعہ عجب کہانیاں لکھی گئی ہیں۔

ایوب نے اپنے دور میں بنیادی جمہوریت کا ڈرامہ کیا،بھٹو ایوب خان سے لڑے۔ہر مارشل لا ءکے ساتھ پیپلز پارٹی لڑی ہے ،ہم نے سب مارشل لاء کا مقابلہ کیا۔جب بھی عوام کاحق مجروح کیا گیا ہم نے آواز اٹھائی۔الیکشن شفاف ہوتے تو کپتان نہیں کوئی اور حکومت میں ہوتا۔جب بھی کوئی سیاسی پودا لگتاہے وہ کاٹ کر مصنوعی پودا کھڑا کردیتے ہیں۔اللہ نےپاکستان کو ہر نعمت دی ہےہم اس سےبےنیاز ہیں ۔

انہیں ووٹ ملا نہیں اس لیے انہیں عوام کی پرواہ نہیں۔یہ کہتے ہیں ڈالر کا پتاہی نہیں تھا،ڈالر اوپرجاتاہےتو قرض بڑھ جاتےہیں۔دیکھتےہیں کھیل کاکیانتیجہ نکلتاہے۔انہوں نے کہا کہ تکلیف صرف اٹھارہویں ترمیم کی ہےیہ مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔میں مان بھی جاؤں تو پارٹی،سندھ، پنجاب، کےپی نہیں مانیں گے۔انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ قبل ازوقت الیکشن کا اشارہ مل رہاہے۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں