این اے 224اور پی ایس 61پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے امیدوار الطا ف جسکانی جی ڈی اے کے حق میں دستبردار

منگل 3 جولائی 2018 17:39

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) ٹنڈوالہ یار این اے 224اور پی ایس 61پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے امیدوار الطا ف جسکانی نے الیکشن سے دستبردار ہوتے ہوئے این اے 224پر ڈی جی اے امیدوار محسن مگسی اور پی ایس 61پر جی ڈی اے امیدوار حاجی خیر محمد کھوکھر کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنماء و این اے 224اور پی ایس 61کے امیدوار الطاف جسکانی نے ڈی جی اے کے این اے 224کے امیدوار محسن مگسی اور پی ایس 61کے امیدوار حاجی خیر محمد کھوکھر کو اپنی آفس میں استقبالیہ دیا جہاں الطاف جسکانی نے الیکشن سے دستبردار ہوتے ہوئے این اے 224پر محسن مگسی اور پی ایس 61پر حاجی خیر محمد کھوکھر کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پارٹی کے کارکنوں اور ووٹر وں کے مشورے کے بعد ان کے حق میں دستبردار ہورہا ہوں اور میں یہ امید کرتا ہوں کہ یہ دونوں کامیاب ہوکر ضلع ٹنڈوالہ یار کے مسائل حل کرائیں گے اس موقع پر این اے 224پر ڈی جی اے کے امیدوار محسن مگسی کی والدہ سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی نے کہا کہ ہم نے اپنے ضلع ناظمہ کے دور اقتدار کے دوران ہم نے ضلع ٹنڈوالہ یار میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے غریب لوگوں کو روزگار دیئے جس کی مثال نہیں ملتی اس موقع پر پی ایس 61کے امیدوار حاجی خیر محمد کھوکھر نے سندھ ترقی پسند پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کے ان کے امیدوار الطاف جسکانی میرے حق میں دستبردار ہوئے ہیں اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ میں کامیاب ہونے کے بعد ضلع ٹنڈوالہ یا رکے مسائل کو ترجیع بنیاد پر حل کرائوں گا انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے پی پی پی کے امیدوار عوام کے ووٹروں سے کامیا ب ہورہے ہیں مگر وہ کامیاب ہونے کے بعد عوام کو بھول جاتے ہیں اور عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ضلع ٹنڈوالہ یار کی عوام پی پی پی کے امیدواروں سے مایوس ہوچکی ہے اور قیمتی الیکشن مہم میں ان کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے اگر پی پی پی کے سابق صوبائی وزیر ایم پی ،ایم این اے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کو حل کرادیتے تو آج ان کو یہ دن نہیں دیکھنے پڑتے انہوں نے کہا کہ میں اگر الیکشن میں کامیاب بھی نہیں ہوا تو پھر بھی میں عوام کے درمیان رہوں گا اور عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرانے کی کوشش کرتا رہوں گا ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں