معاشرے سے خسرہ کی بیماری کو جڑ سے خاتمے کیلئے ٹیم ورک کے جذبے کے تحت کام کیا جائے،ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار

جمعرات 12 جولائی 2018 17:41

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیارسید محمد سجاد حیدر نے کہا ہے کہ معاشرے سے خسرہ کی بیماری کو جڑ سے خاتمے کیلئے ٹیم ورک کے جذبے کے تحت کام کیا جائے تاکہ اس بیماری کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفیس کے کانفرنس ہال میں خسرہ کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلا س کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر انور قادر میمن نے بتایاکہ یہ مہم12 اکتوبر 2018 سے 12 دن کیلئے جاری رہیگی اورمہم کے دوران اس بیماری کی ویکسینیشن کیلئے ضلع بھر میں مختلف پوائنٹس مقرر کئے جائینگے جبکہ مقرر کردہ پوائنٹس کے علاوہ ہیلتھ ہاوئسز میں بھی خسرہ سے بچاؤ کی ویکینیشن کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خلاف مہم ہو یا صحت کے حوالے سے جو بھی کوششیں کی جاتی ہیں تمام محکمے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ خسرہ سے بچاؤ کی مہم کے دوران بھی ہمیں تمام متعلقہ محکموں کا تعاون حاصل رہیگا۔ اجلاس کو خسرہ کے خاتمے کی مہم کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالشکور جروار نے بتایا کہ آئندہ مہم 12 اکتوبر 2018 سے شروع کی جائیگی جس کا دورانیہ 12 دن تک ہوگا اس میں 136768 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن دی جائیگی جبکہ اس مہم میں ٹوٹل90 پوائینٹس ہونگے جبکہ117 ویکسینیشن دینے والے ٹیکنیکل اراکین، 117 ٹیم اسسٹنٹ اور 234 سوشل موبلائزر شامل ہونگے جبکہ ٹیم کا روزانہ کا ہدف 11397 اور مہم کے مکمل ہونے پر136768 بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی جائیگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گووردھن داس نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن پوائنٹس بنائے جائیں اور اسکولوں کی انتظامیہ و اساتذہ سے کہا جائیگا کہ زیادہ سے زیادہ اسکول کے بچوں کو ویکسینیشن دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں سوشل موبیلائزر کا کردار اہمیت کا حامل ہے جو بچوں کوانکے گھروں سے ویکسینیشن پوائنٹس تک لے آئینگے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں