18 کے ہونے والے عام انتخابات کے دوران ضلع ٹنڈوالہ یار میں کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ضلع بھر میں کومبنگ آپریشن جاری جبکہ داخل و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا

منگل 17 جولائی 2018 23:51

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) 2018 کے ہونے والے عام انتخابات کے دوران ضلع ٹنڈوالہ یار میں کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ضلع بھر میں کومبنگ آپریشن جاری جبکہ داخل و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا عام انتخابات والے دن کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہونگے جبکہ ضلع بھر میں رینجرز اورپولیس کا گشت بھی جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار عمران ریاض نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن والے دن ضلع کے تمام تھانوں کی پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے 3کیٹگری میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو اپنے اپنے علاقوں کی پولنگ اسٹیشنوں سے ملنے والی اطلاع پر بروقت پہنچیں گی اور معاملے کی نوعیت کو دیکھیں گے انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹنڈوالہ یار میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 319ہیں جن میں 65پلنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 92پولنگ اسٹیشن حساس ہیںجن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصف کئے جارہے ہیں جبکہ 162نارمل پولنگ اسٹیشن ہے ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ضابطہ اخلاق کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور شکایات ملنے پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف وردی کرنے پر آئی جی سندھ نے سی آئی اے انچارج یاسین ٹگڑ کو معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس کیا جبکہ میں نے بی سیکشن کے ہیڈ محرر قلندر بخش پتافی ، بکیرا کے ہیڈ اور نائب محرر غلام قادر پتافی ، اور غلام رسول پتافی کو معطل کردیا گیا ہے بعد اذاں ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار عمران ریاض کی ٹنڈوالہ یار پریس کلب آمد پر ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صدر بشارت قائم خانی ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری وحید فراز قریشی ، حضور بخش خاصخیلی ، ایچ یو جے کے بی ڈی ایم میمبر مستجاب الرحمن عر ف مدنی ، نصیر نہڑیو ،امتیاز خاصخیلی ، فہد قائم خانی ، راجہ فہد ، فیروز منگھاڑ و دیگر نے سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کئے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں