ٹنڈوالہ یار میں پولیس رینجرز اور حساس اداروں نے ضلع بھر میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا

منگل 17 جولائی 2018 23:51

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ٹنڈوالہ یار میں پولیس رینجرز اور حساس اداروں نے ضلع بھر میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران ٹنڈوالہ یار میں قائم مدارس ، ہوٹلز ، گیسٹ ہائوس ، بس اسٹاپ ، پبلک پارکس ، اور پبلک مقامات سمیت 30سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے مدارسوں پر چھاپوں کے دوران طلبات کے کوائف چیک کئے گئے پولیس ترجمان کے مطابق ہونے مشترکہ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا حراست میں لئے گئے کئی افراد کو جانچ پڑتال کے بعد رہا کردیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار عمران ریاض نے بتایا کہ مشترقہ ہونے والے سرچ آپریشن انتخابی مہم کے دوران ہونے والے ممکنہ دہشتگردی کے واقعا ت کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سر گرمیوں اور مشکوک افراد کو دیکھیں تو وہ بروقت پولیس کو اطلاع دیں تاکہ اس پر فوری کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں