ٹنڈوالہ یار،مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اسکول جاتے ہوئے طالب علم سے موٹر سائیکل اور نقدی رقم لوٹ لی

ہفتہ 11 اگست 2018 21:44

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) اسکول جانا بھاری پڑ گیا طالب علم اسکول جاتے ہوئے لوٹ گئے مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر طالب علم سے موٹر سائیکل اور نقدی رقم لوٹ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے پیارولوند تھانے کی حدود میں واقع تھیبو لنک روڈ کے مقام پر دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل پر اسکول جانے والے ساتویں جماعت کے طالب علم اسد ٹالپر اور اس کی بھین کو روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے طالب علم کی موٹر سائیکل اور اسکول کے لئے ملنے والی خرچی لوٹ کر مسلح افراد باآسانی فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں