ٹنڈوالہیار، نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جمعہ 17 اگست 2018 22:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ٹنڈوالہ یار کے اے سیکشن تھانے کی پولیس نے ایک اطلاع پرٹنڈوالہ یار کی طالب المولی کالونی کے مقام سے ایک 28سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی ہے ملنے والی لاش کی شناخت کے لئے پولیس نے اس کی تلاشی کی تو اس کی جیب سے مین پڑی ، اور ٹشو پیپر برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کی شناخت کرنے کے لئے کوئی بھی شناختی کارڈ یا کوئی ایسا کاغذ برآمد نہیں ہوا جس سے اس کی شناخت کی جائے مردہ حالت میں ملنے والے شخص کو کسی بھاری چیز سر پر چھوٹ لگی ہوئی ہے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں