ٹنڈو الہیار، بکیرا تھانے کی حدود میں درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کو تیز دار آلے سے شدید زخمی کردیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 21:44

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) بکیرا تھانے کی حدود میں درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کو تیز دار آلے سے شدید زخمی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بکیرا تھانے کی حدود میں واقعہ جمیل خانزادہ کالونی میں ڈیوو کولھی نے اپنی ماں شریمتی بیان کولھی کو گھریلو ناچاقی پر تیز دار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جوابدار ڈیوو کولھی کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمی ہونے والی خاتون شریمتی بیان کولہی کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کردیا رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بکیرا شریف اسد چنہ نے بتایا کہ ملزم نے اپنی ماں پر چھری سے وار کرکے زخمی کیا ہم نے ملزم کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں