ٹنڈو الہیار :چمبڑ روڈ پر واقع الیکٹرونک کی دکان پر لاکھوں روپے مالیت کی چوری ،ملزمان لوٹ مار کرکے فرار

جمعہ 14 ستمبر 2018 21:44

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) چمبڑ روڈ پر واقع الیکٹرونک کی دکان پر لاکھوں روپے مالیت کی چوری ملزمان لوٹ مار کرکے فرار تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود میں واقعہ آر بی سولر الیکٹرک کی دکان میں نامعلوم افراد دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جن میں ایل سی ڈی ، ایل اے ڈی ، استری ، واشنگ مشین ، پنکھا ،ودیگر قیمتی سامان اور ہزاروں روپے نقد رقم چوری کرکے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر دکان کے مالک وسیم ریاض نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے تمام تفصیلات جمع کرکے تفتیش شروع کردی دکان کے مالک وسیم ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ جب ہم نے صبح دکان پر آئے تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامن جس میں ایل سی ڈی ، ایل ای ڈی ، واشنگ مشین ، پنکھا ، ودیگر سامان سمیت ہزاروں روپے نقد رقم غائب تھے جس کی اطلاع ہم نے بروقت پولیس کو دی رابطہ کرنے پر ایس ایچ او اے سیکشن ریاض سومرو نے بتایا کہ واقع کی چھاند بیند جاری اور اس واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے چوری برآمد کی جائے گی واضع رہے کہ ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار عمران ریاض کے آنے کے بعد ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد نواح میں چوری ڈکیتی موٹر سائیکل چوری و دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوگیا جس کے باعث عوام شدید پریشا نی اور اذیت میں مبتلہ ہے ٹنڈوالہ یار کی سیاسی سماجی شخصیات اور عوام نے وزیر اعلی سندھ ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ٹنڈوالہ یار میں پھیلے ہوئے جرائم کے خاتمے کے لئے ایماندار اور محنتی آفسر کو تعینات کیا جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں