ٹنڈو الہیار ،ْ10محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں چھوٹے بڑے 33 جلوس اور 100 سے زائد مجالس عزا منعقد کی گئیں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:00

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) 10محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں چھوٹے بڑے 33 جلوس اور 100 سے زائد مجالس عزا منعقد کی گئی جلوس میں ایم این اے زوالفقار ستار بچانی،ڈپٹی کمشز سید سجاد حیدر تقوی،ایس ایس پی ٹنڈوالہیار عمران ریاض،میونسپل کمیٹی کے وائیس چیئرمین شاہد جعفر قائمخانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے دین اسلام کو بچانے کیلیے اپنی جان کی قربانی دی جس کی وجہ سے دین زندہ ہے انہوں نے مذید کہا کہ جب کربلا کا واقع یاد آتا ہے دل خون کے آنسو روتا ہے اس موقع پر ایس ایس پی عمران ریاض نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی سخت کی گئی جس میں 1500 سے ذائد پولیس کے جوان جبکہ 200 سے ذائد رنجرس کے جوان ڈیوٹی سر انجام دئیے رے ہیں اس کے اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد شاہ رضوی کی ہدایت پر قافلوں کے گزرگاہوں پر کمیپ بھی قائم ک گئی تھی جس میں صفائی سترائی کے حوالے سے شکایتی کمیپ لگایا گیا ماتمی ٹنڈوالہ یار کے د دو بڑے ماتمی جلوس سخی موج دریا سید زاہد شاہ کی قیادت میں برآمد جبکہ دوسرا نیاز حیدری کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنی روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا پنی اپنی امام بارگاہوں چھریوں سے سینہ زنی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں