ٹنڈوالہ یار، 3روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 18:56

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) قومی سطح پر 3روزہ 24تا26تک پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار نے سول اسپتال میں پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید سجاد حیدر تقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 3روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جو 24تا 26ستمبر تک جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ پاکستا ن میں کوئی بھی بچہ پولیو سے محروم نہ رہے اس موقع پر انہوں نے سول ہسپتال میں موجود مختلف امراض میں مبتلا دوا کے حصول کے لئے آنے والے مریضوں سے مصافحہ اور ان کی خیریت دریافت کی ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام سے ہسپتال میں آئے مریضوں کے چہروں پر خوشی کی اثرات نمایاں دیکھنے میں آئے سید سجاد حیدر تقوی نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے مفت ادویات ملنے کے حوالے سے بھی دریافت کیا اس موقع پر ان اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال معین الدین قریشی ،سینئر صحافی توفیق احمد قائم خانی اور دیگر اسپتال کا عملہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں