ٹنڈوالہ یار میں ایک چنگاری نے 6غریب لوگوں کے آشیانے جلاکر خاکستر کردیئے

بدھ 7 نومبر 2018 18:59

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) ٹنڈوالہ یار میں ایک چنگاری نے 6غریب لوگوں کے آشیانے جلاکر خاکستر کردیئے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے علاقے گوٹھ خیر محمد جروار میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بھیل برادری کے سوڈو ، ٹھارو ، پھوٹو ، جگو ، نصیر ، کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی لگنے والی آگ نے 6گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیکر گھر میں موجود ہزاروں روپے کا قیمتی سامان طلائی زیورات اور لڑکیوں کی شادیوں کے لئے بنایا گیا جیز بھی جلکر خاکستر ہوگیا جبکہ گھر میں موجود تین قیمتی بکریاں آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس کر ہلاک ہوگئی جبکہ مذکورہ گھروں میں لگنے والی آگ کی اطلاع فائرگریڈر کو دی گئی مگر اطلاع ملنے کے باوجود فائربرگیڈر تاخیر سے موقع پر پہنچی جس کے سبب مذکورہ تمام گھر اور اس میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ اہل خانہ نے اپنی جان بچاتے ہوئے کھلے آسمان تلے پناہ لی اور وہ تاحال تک کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں اور ان کی مدد کے لئے کوئی بھی ضلعی و تعلقہ افسران و سیاسی رہنماء نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں