ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈوالہ یار آنند رام ڈی سائرانی کے حکم پرکارروائی ،حیسکو کا میٹرریڈر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بدھ 7 نومبر 2018 19:02

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) ایف آئی اے حیدرآباد کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈوالہ یار آنند رام ڈی سائرانی کے حکم پر سول جج چمبڑ ارسلان جعفری کے ہمراہ تعلقہ چمبڑ علاقے میرا خوری میں کاروائی کرتے ہوئے حیسکو کے ملازم میٹر ریڈر سرور ملاح کو چار ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ننگے ہاتھوں گرفتار کرلیا بتایا جاتا ہے کہ میرا خوری کے رہائشی عبدالرحمن بوزدار نے ایف آئی اے حیدرآباد کو اطلاع دی تھی کہ چمبڑ میں حیسکو کا ملازم میٹر ریڈر سرور ملاح کے خلاف درخواست دی تھی کہ جس کے بعد ایف آئی اے حیدرآباد نے سیشن جج ٹنڈوالہ یار کو درخواست دی کہ ہم چمبڑ میں رشوت لینے پر چھاپہ ماریں گے سیشن جج کی عدالت سے ایف آئی اے کو اجازات ملنے کے بعد یہ کاروائی کی گئی ایف آئی اے حیدرآباد کی جانب سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہونے واکے سرور ملاح کو گرفتار کرکے ایف آئی اے حیدرآباد لے گئی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں