ملک بھر کی ٹنڈوالہ یار میں بھی ہندوبرادری کا تہوار دیوالی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 8 نومبر 2018 18:33

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) ملک بھر کی ٹنڈوالہ یار میں بھی ہندوبرادری کا تہوار دیوالی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے گھروں مندروں کو برقی قیمتی قمقموں اور چراغوں سے سجایا جبکہ دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین بچے بوڑے مندروں میں پوجا پاٹ کے لئے گروپوں کی شکل میں گئے اور وہاں ملک کی سلامتی اور اپنے اور اپنے بزرگوں کے لئے پوجا پاٹ کی جبکہ دیوالی کے موقع پراقلیتی برادری کے لوگوں نے نئے کپڑے پہن کر آتش بازی کی اور اپنے رشتیداروں اور دوست احباب نے مٹھائیاں اور اعلی قسم کے پکوان تقسیم کئے جبکہ اقلیتی برادری کی جانب سے ان کے گھروں میں قائم مندروں میں بجھن ہوئے جس میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا مارکیٹوں میں خریداری کے لئے رش رہا جس کے باعث دکانداروں نے خردو نوش کی ایشیا ء سبزی ، فروٹ ، ودیگر چیزوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جس سے اقلیتی برادری نے مایوسی پھیل گئی جبکہ دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری اپنے رشتیداروں سے ملنے کے لئے ایک شہر سے دسرے شہر جاتے ہیں کا فائدہ اٹھا ہوئے ٹرانسپورٹ مالکان نے اچانک کرایو پر بھی اضافہ کردیا جبکہ ہندوں کی دیوالی کے موقع پر آتش بازی میں پٹاخوں ، اور ستلی بم کے استعمال کرنے سے شہر اور اس کے گرد نواح کے علاقے دھماکو سے گھونجتے رہے جس کے باعث عوام کو بے حد پریشانی کا سامنہ کرنا پڑا اور ان کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون حرام ہوگیا جبکہ مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے اقلیتی برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری سے اظہار یکجھتی اور ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں