ٹنڈوالہ یار، ترقیاتی کام نا ہونے اور نوجوان بیروزگار ہونے کے خلاف پی پی پی کے پرانے جیالوں کا ایم پی اے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 26 دسمبر 2018 22:15

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2018ء) 40سال پرانے پی پی پی کے جیالے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام نا ہونے اور نوجوان بیروزگار ہونے کے خلاف پی پی پی کے پرانے جیالوں نے پی پی پی کے ایم پی اے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت کرنے والے دھنی بخش مری ، دودو مہکانی ، احمد ھنگورو ، ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے بزرگ گذر گئے جنہوںنے پیپلز پارٹی کے ہر امیدوار کو اپنے ووٹوں سے کامیاب کرایا اور یہ عمل ہم بھی گذشتہ 40سالوں سے کررہے ہیں ہمارے علاقے میں جوبھی پی پی پی کا امیدوار الیکشن میں حصہ لیتا ہے ہم اس کا ورک کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے اپنے ووٹوں سے کامیاب کراتے ہیں اسی طرح 2018کے ہونے والے عام انتخابات میں پی ایس 60پر پی پی پی کے امیدوار سید ضیا عباس شاہ رضوی کی ہم نے دن رات الیکشن مہم چلائی اور ووٹروں کو گھروں سے نکال کر ان کو ووٹ دلاکر کامیاب کرایا مگر ان کے کامیاب ہونے کے بعد پی ایس 60سے کامیاب ہونے والے ایم پی اے سید ضیاعباس شاہ رضوی ہم کو نظر انداز کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس 60کے علاقے تعلقہ جھنڈومری کے گوٹھ دلمراد مری حاجی مصری آق مہکانی ، دودو مہکانی ، ودیگر علاقوں میں ایم پی اے سید ضیا عباس شاہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ناان علاقوں میں کسی قسم کے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اور مذکورہ گوٹھوں کے نوجوان بیروزگار ہیں مذکورہ علاقوں کے لوگ تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہیں سوچ سمجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے مذکورہ علاقوں میں ترقیاتی کام ناہونے کے سبب روڈ رستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سیوریج کا نظام تباہ ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پی ایس 60سے کامیاب ہونے والے پی پی پی ایم پی اے سید ضیاعباس شاہ رضوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے من پسند لوگوں کے کام کررہا ہے اور ان کے کہنے پر ہمیں نظرانداز کررہا ہے انہوں نے پی پی پی کی اعلیٰ قیادت سمیت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقوں میں ترجیع بنیاد پر ترقیاتی کام کرائے جائے بیروزگار نوجوانوں کو نوکری دی جائے اور علاقوں میں اسکول وہسپتال کھولے جائیں تاکہ ہماری گذرنے والی اجیرن زندگی بہتر ہوسکے ۔#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں