سی آئی اے پولیس کا گوٹھ سجن ہالیپوٹو میں کچی شراب بنانے کی منی فیکٹری پر چھاپہ

ایک ہزار لیٹر کچی شراب برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 7 جنوری 2019 23:27

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) سی آئی اے پولیس کا گوٹھ سجن ہالیپوٹو میں کچی شراب بنانے کی منی فیکٹری پر چھاپہ ایک ہزار لیٹر کچی شراب اور اس کو بنانے کا سامان برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی عبداللہ لاکھیر نے پولیس ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز ہمیں اطلاع ملی کہ ٹنڈوالہ یار کے علاقے گوٹھ سجن ہالیپوٹو میں کچی شراب بنانے کی منی فیکٹری موجود ہے جہاں کچی شراب تیار کرکے فروخت کی جاتی ہے اس اطلاع کے بعد ہم نے سی آئی اے 2کے انچارج محمد ایاز بالادی کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے گوٹھ سجن ہالیپوٹو میں قائم کچی شراب بنانے کی منی فیکٹری پر چھاپہ مارا چھاپے میں سی آئی اے ٹیم نے مذکورہ کچی شراب کی منی فیکٹری سے ایک ہزار لیٹر کچی شراب اور اس کو بنانے والا سامان برآمد کیا اور وہاں سے 4ملزمان اللہ ڈنو عرف جمعوں ، دنی بخش ملاح ،علی احمد ہالیپوٹو ، غلام مصطفی ہالیپوٹو کو گرفتار کرلیا انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ گذشتہ کئی دنوں سے کچی شراب بنانے کا کام کررہے تھے جن کی اطلاع ہمیں ایک مخبر کے ذریعے ملی جس کے بعد ہم نے ان کے خلاف کاروائی کی انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ٹنڈوالہ یار میں غیر قانونی کام کریں ہم ان کے خلاف اسی طرح گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کا عذم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری عوام سے بھی گذارش ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں دیکھیں کہ اگر اس طرح کے کوئی کام ہورہے ہیں تو ہمیں اطلاع دیں تاکہ ہم ان کے خلاف بروقت کاروائی کرسکیں انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے چاروں ملزمان کے خلاف 3/4کے تحت کیس داخل کردیا گیا ہے اور مذکورہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں