ٹنڈو الہ یار ، ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت5افراد جاں بحق ،6زخمی

منگل 8 جنوری 2019 23:48

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2019ء) عمرساندھ کے مقام پر ٹرک اور چنگچی رکشہ اور ٹرک میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 5افراد ہلاک، بچوں سمیت 6افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے عمر ساندھ تھانے کی حدود میں واقعہ غفار بونڈری کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کنٹرول سے باہر ہوکر سامنے سے آنے والے چنگچی آٹو رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آٹو چکنگچی رکشہ میں سوار سادو بھیل اور ایک خاتون موقع ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مذکورہ آٹو چنگچی رکشہ میں سوار ہریش کمار بھیل ، جوگو بھیل ، پرکاش بھیل ، شریمتی کاجل ، شریمتی کویتا ،سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں مذکورہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوئے جنہوں نے حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ڈاٹسن و مختلف پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافظ کرکے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی طبی امداد کی حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد بھی مدد کے لئے ہسپتال پہنچی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں تمام افراد کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیاگیا جہاں حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں سے 25سالہ جوڈو بھیل ، 28سالہ جوگو بھیل ، 5سالہ بچہ پرکاش بھیل ، زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے حیدرآباد کے ہسپتال میں ہلاک بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق شہداد پور کے علاقے گائوں وسان سے ہے جو مذکورہ آٹو چنگچی رکشہ میں سوار ہوکر ٹنڈوالہ یار میں قائم راما پیر کے مندر میں حاضری دینے کے لئے آرہے تھے جہاں یہ حادثے رونماء ہواجبکہ مذکورہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ حادثے کا مرتکب ٹرک ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرک سمیت فرار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں