ٹنڈوالہ یار،تیز رفتار چنگ چی رکشے اور موٹرسائیکل میں تصاد م ،5افراد شدید زخمی

منگل 15 جنوری 2019 19:53

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) ٹنڈوالہ یار کے میرپورخاص روڈ پر واقعہ کامارو اسٹاپ کے مکان پر تیز رفتار چنگچی رکشہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 45سالہ ھیموں کولھی ، 35سالہ شریمتی جمنا ، 22سالہ مکیش سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے مذکورہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین اور پولیس موقع پر پہنچی جہاں پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد حاصل کرکے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کیا بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار سلطان آباد کے رہائشی تھے پولیس نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے موٹر سائیکل اور آٹو چنگچی رکشہ اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں