ٹنڈوالہ یار،بجلی لوڈشیڈنگ کا ’’جن ‘‘بے قابو ہوگیا، متعددفیکٹری بند

کئی کئی گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی زندگی اجیرن سے اجیرن ہوگئی

بدھ 16 جنوری 2019 23:26

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد نواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا ،کئی کئی گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی زندگی اجیرن سے اجیرن ہوگئی جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث بازار ویران ہوگئے منی فیکٹریاں بند ہونے سے مزدور بیروزگار ہورہے ہیں حیسکو ٹنڈوالہ یار جانب سے گذشتہ ایک ماہ سے ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقے چمبڑ نصرپور ، بکیراشریف ، دگانو بوزدار ، عثمان شاہ ہڑی ، پیارولوند ، مسن، سلطان آباد و دیگر علاقوں میں 12سے 18گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح میں ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث حیسکو کے لاکھوں صارفین کی زندگی اجیرن سے اجیرن ہوتی جارہی ہے جبکہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری مراکز ویران ہوگئے ہیں اور کاروبار ناہونے کے باعث دکاندار وں کے کاروبار ٹھپ ہونے لگے جبکہ ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی ہورہے ہیں اور منی فیکٹریاں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بند پڑی ہے جس سے وہاں پر کام کرنے والے مزدور بڑی تعداد میں بیروزگار ہیں جبکہ ٹنڈوالہ یار شہر کے علاوہ گائوں گوٹھوں میں کئی کئی دن تک بجلی غائب رہتی ہے اور وہاں ایسا لگتا ہے کہ یہاں پر کبھی بجلی کی سپلائی تھی ہی نہیں وہاں کہ رہائشی حیسکو کے افسران کو شکایتیں کرتے رہتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی نہیں ہے مگر ان شکایتوں کے باوجود مذکورہ علاقوں میں بجلی بحال نہیں کی جاتی لوگوں کا کہنا ہے کہ حیسکو کے افسران ہمارے علاقوں میں بجلی بحال کرنے کے لئے بھاری رشوت طلب کرتے ہیں اور ہم غریب لوگ حیسکو کو رشوت دے دے کر تھک چکے ہیں جبکہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد نواح میں ہونے والی 12سے 18گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے دوران یہاں چوریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے چور اس وقت چوری کرتے ہیں جب بجلی بند ہوجاتی ہے واضع رہے کہ گذشتہ دنوں ٹنڈوالہ یار میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رات کی اوقات میں چوروں نے کئی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوکر چوری کی واردات کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح میں ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ کے دوران گھروں دکانوں پر چلنے والے جرنیٹر ، یو پی ایس ، بھی ناکارہ ہورہے ہیں ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے لاکھوں صارفین نے اس شدید سردی میں حیسکو کی جانب سے کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر بجلی ، ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں ہونے والی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے اور بلا جواز لوڈشیڈنگ کرنے والے حیسکو کے افسران کو معطل کیا جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں