سندھ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی تو وفاق مداخلت کرے گا،اسرار عباسی

سندھ حکومت کو پچاس ارب روپے کا پیکیج دیا گیا ،ہم پیسے کا آ ڈٹ کرائیں گے جس کے بعد اگلی قسط جاری کی جائیگی،صدر سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سندھ

بدھ 16 جنوری 2019 23:26

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اگر صوبائی حکومت اگر ناکام ہوتی ہے تو وفاق اس میں انٹر ہوگا اور عوام کے مسائلوں کو حل کرنے کی کوشش کرے گا اس میں اگر کسی کو اعتراض ہوتا ہے تو وہ بلے اعتراض کرے ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار اسپورٹس اینڈکلچر فیڈریشن سندھ کے صدر اسرار عباسی نے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل اور ان کی سہولت کے لئے وفاق نے سندھ حکومت کو پچاس ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے اور سندھ حکومت کی زمیداری بنتی ہے کہ اس پیسے کو صحیح جگہ پر خرچ کرے ہم یہ پیسہ ڈاریکٹ عوام کو نہیں دے سکتے پالیسی کے تحت صوبائی حکومت کو دیا جاتا ہے اور ہم اس کا چیک اینڈ بیلنس کریں گے اوراس کا آرڈیٹ بھی ہوگا یہ سب کرنے کے بعد اگلی قسط دی جائے گی اور کرپشن کرنے والوں کو سزائیں دلائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے پریشر میں کمی اور گیس کی بندش کی شکایتوں پر ہم نے ایکشن لیا ہے اور اس ایکشن اور تحقیقات میں سوئی سدرن گیس کے جی ایم زمیندار تھے اور ہم نے سوئی گیس کے ایم ڈی کو تبدیل کیا ہے اور اب پیٹرولیم کے فیڈرل منسٹر آئے ہوئے ہیں اور وہ مزید انکوائری کررہے ہیں اور گیس کا مسئلا جلد حل ہوجائے گا اور عوام کو اس حوالے جلد خوش خبری ملے گی اسپورٹس اینڈکلچر فیڈریشن سندھ کے صدر اسرار عباسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں عوام کو سہولتیں اس طریقے کی نہیں مل رہی جس طریقے سے ملنی چاہئے ہم سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے غریب مریضوں کی سہولت اور ان کے اچھے علاج معالجے کے لئے کوشش کررہے ہیں تاکہ عوام کو ہسپتالوں میں بہتر سے بہتر سہولت مل سکے ۔

اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہم سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کررہے ہیں انہوں نے صاحب اقتدار اور صاحب طاقتور لوگوں سے کہا کہ اگر وہ اپنا اور اپنے بچوں کا علاج سرکاری ہسپتالوں میں کرائیں اور اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑہائیں تو خود ہی سرکاری اسکولوں اور کارکردگی بہتر ہوگی انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سرکاری ہسپتالوں اور سرکاری اسکولوں میں پیدا ہونے والے مسائل کو دیکھنے کے لئے ہماری پی ٹی آئی کی ضلعی و تعلقہ قیادت روز کی بنیاد پر چیک کررہی ہے اور ہمیں اس کی رپورٹ بھیج رہی ہے اور ہم سرکاری اسکولوں اور ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کاموں میں سب سے بڑی رکاوٹ 18ویں ترمیم کے مطابق صحت ، صوبائی حکومت کے حوالے ہے مگر صوبائی حکومت کی صحت کے حوالے سے کارکردگی بہتر نہیں ہے اور اسے دیکھنے کے لئے صوبائی ، وفاقی وزیر عامر کیانی گذشتہ دنوں یہاں دورہ کرنے آرہے تھے مگر سندھ حکومت نے انہیں دورہ بھی نہیں کرنے دیا انہوں نے کہا کہ جس حد تک ہم آئینی دائرے میں رہتے ہوئے سندھ گورنمنٹ کو اون بورڈ لیکر کریں اگر صوبہ اپنی کارکردگی بہتر نہیں کرے گا تو وفاق کو مجبورن مداخلت کرنی پڑے گی ۔

اسپورٹس اینڈکلچر فیڈریشن سندھ کے صدر اسرار عباسی نے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار کا دورہ کرنے کے دوران سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار کے ایم ایس ڈاکٹر معین الدین قریشی کو ان کی اچھی کاکردگی پر شاباشی دی اور کہا کہ سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار میں صاف صفائی بہتر ہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات مل رہی ہیں اس موقع پر اسپورٹس کلچر اینڈ فیڈریشن کے ضلعی صدر شاہد مرزا ، بابر قائم خانی ، حارث خانزادہ کاشف قائم خانی ودیگر موجود تھے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں