ٹنڈوالہ یار،پولیس گردی اور5کارکنوں کی بلاجواز حراست کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 18 جنوری 2019 20:58

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) پولیس گردی اور 5لوگوں کو بلاجواز حراست میں لئے جانے کے خلاف پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کا پریس کلب کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ پولیس کی جانب سے بلا جواز 5افراد کو حراست میں لئے جانے کے خلاف پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر علی نواز چوہان ، فدا حسین چوہان کی قیادت میں درجنوں پی ٹی آئی کے کارکنوں و ہمدردوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ روز اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او مختیار ڈیرو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹنڈوالہ یار کے بھٹی ہوٹل کے مقام پر پہنچا جہاں انہوں نے ہوٹل میں موجود کئی افراد سے نازیبیانہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے ہوٹل پر چاہئے پینے والے قاسم کالرو ، سکندر آتھو ، عبدالکریم آتھو ، محبوب کالرو ، غلام رسول کالرو کو بلا جواز حراست میں لیکر تھانے لے آئے اس اطلاع کے بعد جب ہم تھانے پہنچے تو ایس ایچ او نے ہماری بات سننے کے بجائے ہمیں دھمکی دی کہ تم جوا چلارہے ہو اور جنہیں ہم نے حراست میں لیا ہے وہ جوا کھیل رہے تھے اور ہمیں بھی حراست میں لینے کی دھمکی دی جس کے بعد ہم پولیس گردی کے خلاف پریس کلب سامنے انصاف کے لئے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ پولیس ہمارے ساتھ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید ضیاعباس شاہ رضوی اور دیگر پ پ پ کے رہنمائوں کے ایما ہمارے خلاف کاروائی کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات میں بھٹی ہوٹل سے پی ٹی آئی کے صوبائی اسیمبلی کہ امیدوار کو دو پولنگ سے کامیابی حاصل ہوئی تھی جس پر وہ ہمارے خلاف اس طرح کے ہتھ کنڈے استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو ان علاقوں سے ووٹ چاہئے تو لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرائیں ورنا ووٹر کا حق ہے کہ کسی بھی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے سکتا انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار کے اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او مختیار ڈیرو کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور حراست میں لئے گئے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں