ٹنڈوالہ یار،ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ،ایک زخمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:54

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ٹنڈوالہ یار کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں واقعہ چمبڑ روڈ پر قائم فاضل مانڈری کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل اوور ٹیک کرتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہوکر سلپ ہوگئی جس کے نتیجے میںموٹر سائیکل پر سوار 28سالہ نوجوان کسو مینگھواڑ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسراموٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین اور پولیس موقع پر پہنچی جہاں پولیس علاقہ مکینوں کی مدد حاصل کرکے حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ہسپتال روانہ کردیا جبکہ پولیس نے مذکورہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں