کھ کی آبادی والے شہر ٹنڈوالہ یار کے واحد سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اتحاد نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا

بدھ 13 فروری 2019 21:30

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) 8لاکھ کی آبادی والے شہر ٹنڈوالہ یار کے واحد سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اتحاد نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا بائیکاٹ کے دوران ینگ ڈاکٹر اتحاد کے ڈاکٹروں نے او پی ڈی بند کرکے سول ہسپتال کی بلڈنگ کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ موجود تھے جن پر اضافی تنخواہ بڑانے ، فوتی کوٹہ ، ٹائم اسکیل ، سن کوٹہ ،رٹائرڈ ملازمین کے بیٹوں کو بھرتی کرنے اور پرموشن کرنے جیسے مطالبات درج تھے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے ینگ ڈاکٹرز اتحاد کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر صابر قائم خانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور غفلت کے باعث آج ہم او پی ڈی بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد ہمارے مطالبات جن میں سن کوٹہ ، ٹائم اسکیل ،میرڈ کی بنیاد پروموشن اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے ڈاکٹروں کی بھی تنخواہوں میں اضافہ کرنے جیسے مطالبات کو فوری طور پر منظور کیا جائے جبکہ مطالبات کے حق کے لئے ینگ ڈاکٹر اتحاد کی جانب سے او پی ڈی کا بائیکاٹ کئے جانے کے باعث ضلع ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں سے علاج کے لئے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار میں آنے والے غریب مریض بے حد پریشان رہے اور وہ سول ہسپتال کے اندرونی اور بیرونی حصے میں بیٹھ کر او پی ڈی کھلنے کا انتظار کرتے رہے سول ہسپتال میں آنے والے غریب مریضوںنے صحافیوں کو بتایا کہ ہم انتہائی غریب لوگ ہیں اور اپنا علاج کرانے کے لئے کئی کئی کلو میٹر دور سے چل کر یہاں پہنچے ہیں مگر یہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال و احتجاج کی وجہ سے ہم بے حد پریشان ہوگئے ہیں اب ہم اپنا اور اپنے بچوں کا علاج کہاں جاکر کرائیں انہوں نے بتایا کہ اس شدید سردی میں ہم کھلے آسمان تلے ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کا انتظار کررہے ہیں انہوں نے حکومت سندھ ، محکمہ صحت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹروں کی جانب سے ہونے والی ہڑتال یا احتجاج کے دوران ہسپتالوں میں آنے والے غریب مریضوں کے علاج کے لئے متبادل راستہ اختیار کیا جائے جس سے ہسپتالوں میں آنے والے غریب مریض پریشانیوں سے بچتے ہوئے اپنا اور اپنے بچوں کا علاج کراسکیں اور ہسپتالوں سے ملنے والی سہولت سے محروم نا ہوسکیں

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں