ٹنڈوالہ یار کے اے سیکشن تھانے کی حدود میں واقعہ گوٹھ کارو لنجوانی میں اچانک دلشیر لنجوانی کے گھر میں لگ گئی

بدھ 13 فروری 2019 22:04

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) ٹنڈوالہ یار کے اے سیکشن تھانے کی حدود میں واقعہ گوٹھ کارو لنجوانی میں اچانک دلشیر لنجوانی کے گھر میں لگ گئی لگنے والی آگ نے شہزاد لنجوانی ، اصغر لنجوانی ، قربان لنجوانی سمیت 6گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لگنے والی آگ نے 6گھروں میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان طلائی زیورات ، نقدی رقم ، ودیگر قیمتی سامان جلاکر خاکستر کردیا جبکہ لگنے والی آگ نے گھروں میں موجود قیمتی جانور اور مرغیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے سبب کئی قیمتی جانور جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ کئی مرغیاں جلکر ہلاک ہوگئی لگنے والی آگ کی اطلاع بروقت فائربرگیڈر دی گئی اطلاع ملنے کے باوجود فائر برگیڈر تاخیر سے پہنچی فائربرگیڈر کے پہنچنے سے قبل ہی مذکورہ آگ کی لپیٹ میں آنے والے 6گھروں میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جلکر خاکستر ہوچکا تھا بتایا جاتا ہے کہ یک کے بعد دیگر گھروں فوری طور پر آگ کے لگنے کی وجہ تیز ہوائوں کا سبب بھی بتایا جاتا ہے جبکہ لگنے والی آگ سے بچنے کے لئے گھروں میں موجود خواتین بچوں نے بھاگ کر کھلے آسمان تلے اس شدید سردی میں پناہ لی جبکہ مذکورہ گھروں میں لگنے والی آگ کے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے کسی بھی ضلعی و تعلقہ انتظامیہ و منتخب نمائندوں نے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا اور ناہی ان کی مدد کے لئے کوئی اقدامات کئے جس کے بعد آگ کے متاثرہ افراد میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں