میرے لئے یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں دس سال کے عرصے تک ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی رہی ہوں ، شہلا رضا

یہ ایک اعزار بھی ہے کہ ایک عورت ہونے کے ناطے میں اتنے عرصے تک اس عہدے پر فائز رہی

منگل 19 فروری 2019 22:00

میرے لئے یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں دس سال کے عرصے تک ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی رہی ہوں ، شہلا رضا
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) میرے لئے یہ خوشی اور ٖفخر کی بات ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں دس سال کے عرصے تک ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی رہی ہوں اوراس عرصے کے دوران سات مرتبہ مجھے ایکٹنگ گورنر رہنے کا اعزار بھی حاصل رہا ہے اور یہ ایک اعزار بھی ہے کہ ایک عورت ہونے کے ناطے میں اتنے عرصے تک اس عہدے پر فائز رہی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سندھ برائے وومن ڈویلپمینٹ محترمہ سیدہ شہلا رضا نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی ) کے زیر اہتمام گائوں حاجی میربحر یونین کائونسل غلام خان سنجرانی ضلع ٹنڈوالہیار میں این آر ایس پی کے سرگرم کارکناں کے ایک روزہ ورکشاپ میں بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد ہے کہ سندھ کے دیہات میں رہنے والی عام خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کر کے انہیں با اختیار بنایا جائے اور سندھ سے غربت کا خاتمہ کیا جائے اور خواتین کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جائے اور اس ضمن میں محکمہ وومن ڈویلپمینٹ بھی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ این آر ایس پی صوبہ سندھ کے پسمندہ علائقوں میں خواتین کے حقوق اور خواتین کی ترقی کے حوالے سے بہت موئثراوراچھا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ورکشاپ میں موجود عورتوں کے مسائل بھی سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔اس موقع پرچیئرمین این آر ایس پی شعیب سلطان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیار مخدوم علی محمد ولہاری نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیار آصف علی خاصخیلی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر انور قادر میمن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹنڈوالہیار محمد سجاد خٹک، دیگر ضلعی افسران،این آر ایس پی کے نمائندوں، ایل ایس اوزاور مقامی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں