ٹنڈو الہیار، پاگل کتوں نے خواتین بچوں سمیت15 سے زائد افراد کو کاٹ لیا

جمعرات 21 فروری 2019 21:45

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ٹنڈوالہ یارمیں خونخار پاگل کتوں کا راج ہوگیا ، خواتین بچوں سمیت پندرہ سے زائد افراد کو کاٹ لیا ۔

(جاری ہے)

خون خار کتے نے بلدیاکے افسر کو بھی نشانہ بناکر زخمی کردیا علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی خون خار کتے کا شکار بننے والوں کی طبی امداد کی گئی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں خو ن خار پاگل کتوں کا را ج ہوگیا خون خار پاگل کتے شہر کی گلی محلوں اور چوکوں میں ٹولیوں کی صورت میں گھومنے لگے خون خار پاگل کتوں نے چار گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پھیل کر وہاں سے گذرنے والی خواتین بچوں اور میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کے ایک افسر سمیت پندرہ سے زائد افراد پر حملہ کرکے انہیں کاٹ کر شدید زخمی کردیا خون خار کتے کے حملہ کرنے اور بلدیہ کے افسرعاشق زرداری کو زخمی کرنے کے بعد بلدیہ کے افسر نے خون خار کتے پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور زخمی حالت میں فرار ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ آوارا پاگل کتا شہر کے مختلف علاقوں میں کئی لوگوں پر حملہ کرکے زخمی کرچکا ہے واضع رہے کہ خون خار پاگل کتے نے کئی خواتین بچوں کو سمیت پندرہ سے زائد افراد پر حملہ کرکے ان کے چہروں اور جسم پر کاٹ کر زخمی کیا ہے چار گھنٹوں کے دوران خون خار پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار پہنچے تو وہاں پر موجود ڈاکٹر نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافظ کرکے خون خار پاگل کتے کے متاثرہ زخمیوں کی طبی امداد کی اور خون خار پاگل کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناہونے کے سبب کتے کے کاٹنے کے متاثرہ تمام افرادوں کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا جبکہ ٹنڈوالہ یار میں خون خار پاگل کتوں کے کاٹنے کے سبب شہر میں خوف و حراس پھیل گیا اور والدین اپنے بچوں کو باہر نکلنے سے منع کررہے ہیں اور اپنے گھروں کے دروازے بھی بند کررہے ہیں واضع رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے ٹنڈوالہ یار میں خون خار پاگل کتوں کی بھر مار کی خبریں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پرخبر نشر ہونے اور عوامی شکایت کے باوجود ضلعی و تعلقہ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی جانب سے خون خار پاگل کتوں کو مارنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور اب ٹنڈوالہ یار شہر میں سیکڑوں کی تعداد میں خون خار پاگل کتے شہر کی گلیوں ، محلوں ، چوکوں پر اپنے اپنے ڈیرے جمائے بیٹھے ہیں اور رات کی اوقات میں انسانوں سے زیادہ گلیوں چوکوں میں خون خار آوارا پاگل کتے نظر آتے ہیں اور وہ رات بھر بھونکتے رہتے ہیں جس سے شہریوں کی راتیں کی نندیں حرام ہورہی ہیں شہریوں نے ضلعی و تعلقہ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں موجود خون خار آوارا پاگل کتوں کے خلاف کتا مار مہم چلائی جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں