ّعوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار

پیر 18 مارچ 2019 21:10

ننڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے کہاہے کہ عوام کو تعلیم و صحت اور تفریح کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تعلیم صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے سخت اور عملی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ غریب عوام کو تعلیم وصحت کی سہولتیں مہسر آسکے ۔ منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن جج ٹنڈوالہ یار آنند رام ڈی سائرانی اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی کے ہمراہ ٹنڈوالہ یار میں نئے تعمیر ہونے والے غنی پارک کی تزئین وآرائش، سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار ، اور نئے تعمیر ہونے والے ضلعی کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ غنی پارک کا دورہ کرکے دلی خوشی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس پارک سے عوام کو تفریح کے بہترین مواقع ملیں گے ۔ سول ہسپتال کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس وقت سول ہسپتال عوام کو کافی حد تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کررہا ہے اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی نے غنی پارک کو عوام کے لئے کھول دیا ہے اس پارک کو ایک خوبصورت بنایا گیا ہے میونسپل کمیٹی عوام کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کررہی ہے ۔

صحت و صفائی پر ہم نے اپنی خصوصی توجہ دے رکھی ہے بعد اذاں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری ، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی ، نے ضلعی کمپلیکس اور جی ایم خانہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہ یار شبیر جسکانی ،جی ایم خانہ کے صدر حاجی شفیع محمد پتافی ، جنرل سیکریٹری عثمان یوسف قائم خانی ، ودیگر بھی موجود تھے۔#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں