ٹنڈوالہ یار، محلہ زمان شاہ سے لڑکا پراسرار طورپر غائب

پیر 18 مارچ 2019 21:10

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ٹنڈوالہ یار کے زماں شاہ محلے سے 14سالا محمد نعمان خانزادہ پراسرار طور پر گم ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جس کی تلاش کے لئے اس کے والدین نے ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اس کی تلاش کی مگر وہ نامل سکا جس کے بعد بچے کو تلاش کے لئے گم شدہ بچے کے والدین ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچے جہاں ایک ہفتہ قبل پراسرار طور پر گم ہونے والے محمد نعمان خانزادہ کا والد محمد نعیم خانزادہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچا جہاں انہون نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا 14سالا بیٹا گذشتہ ایک ہفتہ قبل اپنے گھر سے قریبی رشتیدار کے گھر پر جانے کا کہ کر گھر سے نکلا تھا اور وہ گھر نا پہنچا تو ہم نے اس کی تلاش شروع کی تمام رشتیداروں اور دیگر جاننے والوں سے معلومات کی مگر اس کا کوئی پتا نہیں چلا ہم نے اپنے رشتیداروں اور دوستوں کے ذریعے اپنے بچے کی تلاش ٹنڈوالہ یار اور اندورنی سندھ کے مختلف علاقوں میں جاکر ان کی تلاش کی اور مقامی لوگوں سمیت تھانو ں او ر دیگر محکموں کو بھی اپنے بچے کی گمشدگی کے بارے میں بتایا مگر اس کا تاحال تک کوئی پتا نہیں چل سکا جس کی وجہ سے ہم بے حد پریشان ہے انہون نے بتایا کہ بچے کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے ہم نے ٹنڈوالہ یار تھانے میں بھی رپورٹ درج کرائی ہے انہوں نے کہا کہ اب ہم صحافیوں کے پاس آئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بچے کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے خبریں چلائیں گے جس سے ہمارے بچے کا پتا ملنے میں آسانی پیدا ہوگی انہوں نے پاکستان کی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمارے گمشدہ بچے محمد نعمان خانزادہ کے بارے میں کسی کو علم ہو تو وہ ٹنڈوالہ یار تھانے میں رابطہ کریں ہم اس کے شکر گذار ہوں گے ۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں