ٹنڈوالہ یار ، تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی اونٹ گاڑی سے ٹکر انے سے موٹر سائیکل سوار 15سالا محمد نواز شدید زخمی

پیر 25 مارچ 2019 23:50

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ٹنڈوالہ یار کے ٹنڈوسومرو اسٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی اونٹ گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 15سالا محمد نواز شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی جانبحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں جانبحق ہونے والا شورا واٹر کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس نے مذکورہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے حادثے میں جانبحق ہونے والی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردی ۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں