ٹنڈوالہ یار میں بھی انتہائی مضر صحت کھانے پینے اشیاء کھلے عام فروخت جاری

منگل 26 مارچ 2019 19:13

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی ودیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ لاپرواہی اور غفلت کے باعث ٹنڈوالہ یار میں بھی انتہائی مضر صحت کھانے پینے اشیاء کھلے عام فروخت ہورہی ہیں شہر اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں مضر صحت اشیاء جن میں برگر ، بریانی ، کلیجی ، چھولے ، کباب ، ٹکہ ، سیک کباب ،ودیگر اشیاء فروخت کرنے کے لئے ٹھیلے ، پتھارے ، اسٹال لگے ہوئے ہیں جہاں مذکورہ فروخت ہونے والی اشیاء میں مضر صحت مصالحے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دو ،دو، دن پرانی کھانے پینے کی اشیاء بھی فروخت کررہے ہیں جبکہ جہاں یہ کھانے پینے کی اشیاء بنائی اور فروخت کی جاتی ہے وہاں کی حالت بھی ایسی ہوتی ہے کہ کوئی بھی وہاں پر ایک لمحے بھی کھڑا نہیں ہوپاتا جبکہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں بچے کے کھانے والی چیزوں میں چپس ، آلو چپس ، دال موٹ ، ودیگر بچوں کے کھانے کی اشیاء بنانے کی منی فیکٹریاں ٹنڈوالہ یار شہر اور اس کے گردنواح میں درجنوں قائم ہیں جہاں بچوں کے کھانوں کی مذکورہ اشیاء کو انتہائی مضر صحت تیل اور گھی میں پکایا جاتا ہے اور اس میں استعما ل ہونے والا مصالحہ اور دیگر سامان بھی انتہائی غیر معیاری ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد نواح میں فوڈ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ لاپرواہی اور غفلت کے باعث مذکورہ ٹھیلوں ، پتھاروں اسٹالوں پر فروخت ہونے والی مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کے کھانے سے ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں زہر خورانی کے واقعات پیش آئے ہیں اور ان کے کھانے سے کئی لوگوں میں شامل خواتین ، بچوں ، کی حالت غیر ہونے کے سبب وہ ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں ۔

جبکہ مذکورہ کئی پتھاروں ٹھیلوں پر کئی روز پرانی باسی چیزیں گرم کر کے آنے والوں کو فروخت کردی جاتی ہے جس سے عوام کی صحت پر مہلک اثرات پڑرہے ہیں جبکہ ٹنڈوالہ یار اور کے گرد نواح میں قائم ہوٹلوں اور بیکریوں پر بھی مضر صحت اور غیر معیاری تیل گھی مصالحے کھانے پینے کی اشیاء بنانے میں کھلے عام استعمال کئے جارہے ہیں ۔ اور اس کی شکایت عوام کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو کی گئی مگر ٹنڈوالہ یار میں سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ ناہونے کے سبب مضر صحت اشیاء بنانے اور اس کو فروخت کرنے والے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد نواح میں ہوٹل بیکری ، پتھارے ، اور ٹھیلے والے کھلے عام عوام کو غیر معیاری مصالحوں گھی، تیل سے مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت کررہے ہیں جس سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے اور یہاں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کراچی ، حیدرآباد ودیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کھانے سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں عوام نے صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح میں مضر صحت اشیا فروخت کرنے اور غیر معیاری مصالحوں اور تیل گھی سے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹنڈوالہ یار میں بھی ان غیر معیاری اور مضر صحت سے تیار ہونے والی کھانے پینے کی چیزوں کو چیک کرنے کے لئے سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی عملہ تعینات کیا جائے تاکہ انسانی جانوکا ضیا ع ہونے سے بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں