ٹنڈوالہ یار ،تیز رفتار کوچ اور رکشہ میں تصادم 45سالہ شخص جاںبحق

جمعرات 18 اپریل 2019 21:45

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) ٹنڈوالہ یار حیدرآباد، میرپورخاص روڈ پر واقعہ ماچھی اسٹاپ کے مقام پر تیز رفتار کوچ اور رکشہ میں تصادم 45سالہ شخص جاںبحق تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر واقعہ ماچھی ہوٹل کے مقام پر تیز رفتار کوچ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 45سالا غلام اصغر کپری موقع پر جاںبحق ہوگیا ،جاںبحق افراد کی لاش کو سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیا گیا 45سالا غلام اصغر کپری کا تعلق تعلقہ چمبڑ سے بتایا جاتا ہے حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی کوچ رکشہ کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں