ٹنڈوالہ یار، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے، رخسار احمد کھاوڑ

جمعہ 19 اپریل 2019 21:22

ٴٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے جس کی بدولت آج عوام سکھ کی نیند سورہی ہے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فوج اورپولیس ودیگر فورسز نے اپنے جوانوں کی قربانیاں دی آج بھی فورسز کے حوصلے بلند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے عہدیداران و میمبران ،ضلعی انتظامیہ ، پولیس کے افسران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے صحافیوں کا کردار اہم ہوتا ہے صحافیوں کی نشاندہی کرنے سے ہمیں کرائم ، سماجی برائیوں ، کے خلاف اقدامات کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے کہا کہ آج پاک فوج اور پولیس ودیگر فورسز نے پاکستان کو دہشتگردی کی جنگ سے باہر نکالا آج ملک پر امن کے طورپر ترقی کررہا ہے ہم سب کی یہ زمیداری ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کو ایک ترقی پذیر ملک بنانے کے لئے اپنے اپنے حصے کا کام کریں تاکہ قائداعظم محمد علی جناح کا خواب پورا ہوسکے ۔

عشائیہ کی تقریب سے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں امن قائم ہے جس کاسہرا فورسز کو جاتا ہے ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ نے اپنی کاوشوں کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ پولیس منتخب نمائندے اور صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کردیا ہے جس سے ضلع ٹنڈوالہ یار کی عوام کو سستا و سہل انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی اور ضلعی سے جرائم اور سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا ، عشائیہ کی تقریب سے صدر پریس کلب نصیر احمد نہڑیو نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب اور اس کے صحافی ضلعی کی مظلوم عوام کی آواز کو نیک نیتی کے ساتھ اپنے قلم کے ذریعے بالا حکام تک پہنچاتا ہے ضلع کے جو مسائل ہے اس پر ہم کوئی سمجھوتا نہیں کرتے اور اپنے قلم کا بھرپور استعمال کرتے ہیں عشائیہ کی تقریب سے اے ڈی سی 1عبدالحفیظ لغاری ، اسسٹنٹ کمشنرز سلیم الدین میمن ، شبیر جسکانی ، سونو خان چانڈیو ، جنرل سیکریٹری پریس کلب مسجاب الرحمن مدنی ، تاجر رہنماء مامارتن لالوانی ، حمید قریشی ، خوشی محمد مغل ، ودیگر نے خطاب کیا ۔

بعد اذاں ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے عشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں شامل ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صدر نصیر نہڑیو، سینئر نائب صدر توفیق احمد قائم خانی ، نائب صدر راجہ ساجد خانزادہ ، جنرل سیکریٹری مستجاب الرحمن مدنی ، سرپرست بشارت قائم خانی ، گورننگ باڈی کے چیئرمین وحید فراز قریشی، حضور بخش خاصخیلی ، امتیاز خاصخیلی ، توصیف قائم خانی ، فہد راجہ خانزادہ ، طفیل احمد قمبرانی ، جان محمد سمیجو ، مانو خانزادہ ودیگر کواجرک کے تحفے پیش کئے ۔#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں