ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ایک روزہ تھیلیسیمیاکے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 22:14

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ٹنڈوالہ یار کے کورٹ روڈ پر قائم زچہ بچہ ہسپتال میں ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ایک روزہ تھیلیسیمیاکے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں تھیلیسیمیا کے فری اسکریننگ خون کے ٹیسٹ کے لئے ورکشاپ کا افتتاح میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی ، وائس چیئرمین شاہد جعفر قائم خانی ، نے کیا جبکہ منعقدہ ورکشاپ میں درجنوں خواتین ، مردوں نے بھی حصہ لے کر اپنے خون کا ٹیسٹ کرایا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی ، ہیلپ انٹرنیشنل ٹیسٹ کے آرگنائزر ادینہ رضوان ، ایم حمزہ صدیقی ، مریم قائم خانی ، اشرف کشمیری ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک بیماری ہے جس کا علاج کرانا اانتہائی ضروری ہے اور اس طرح کے ورکشاپ لگانے سے عوام کو آگاہی ملتی ہے انہوں نے کہا کہ کئی بچے خون کی کمی کے سبب جاںبحق ہوچکے ہیں بچوں میں خون کی کمی کے سبب اکثر بچے کمزور رہتے ہیں جبکہ مرد اور خواتین کو تھیلیسیمیا جیسی بیماری کا ٹیسٹ کرانا چاہئے جبکہ خواتین میں تھیلیسیمیا کی بیماری ہے تو وہ اپنا علاج کرائیں تھیلیسیمیا کی بیماری کی وجہ سے جو بچے پیدا ہوتے ہیں ان میں خون کی کمی ہوتی ہے جبکہ ایک روزہ تھیلیسیمیا کی آگاہی اور خون ٹیسٹ کے حوالے سے ہونے والے ایک روزہ پروگرام میں 150سے زائد خواتین ، مردوں نے اپنے مفت خون ٹیسٹ کرائے جمیل احمد آرائیں ، عقیل کشمیری ، شہزاد آرائیں، اعجاز آرائیں، ندیم کشمیری ودیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں