ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں مچھروں کی تعداد میں اضافہ ،وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

منگل 23 اپریل 2019 19:54

ْٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) جیسے جیسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی طرح ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں مچھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح میں بڑتے ہوئے خطرناک مچھروں کی یلغار کے سبب انسان تو انسان جانور بھی غیر محفوظ ہیں ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں اندھیرا شروع ہوتے ہی خطرناک اور جان لیوا مچھر اپنے اپنے شکار کے لئے نکل پڑتے ہیں اور وہ انسانوں پر حملہ کرکے ان کا خون چوس لیتے ہیں اور ایک انسان پر حملہ کرکے دوسرے شکار کی طرف جاتے ہوئے پہلے انسان کے کان میں چیلنج کرتے ہوئے دوسرے انسان پر حملہ کرتے ہیں مچھروں کے کاٹنے سے خواتین بچے بوڑے مختلف بیماریوں میں شامل ملیریا ، بخار ، الٹی دست ودیگر بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں جبکہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں کے مکینوں کی جانب سے ضلعی و تعلقہ انتظامیہ و عوامی نمائندوں سے مطالبات کئے جاتے ہیں کہ ٹنڈوالہ یار میں مچھر مار مہم چلائی جائے ان مطالبات کے بعد ضلعی و تعلقہ انتظامیہ مچھر مار مہم چلانے کے لئے پہلے مرحلے میں اجلاس طلب کرتے ہیں اس کے بعد مچھر مار مہم چلاتے ہوئے مچھر مار اسپرے علاقوں میں کرایا جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعی و تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے مچھر مار اسپرے سے مچھر کا خاتمہ ہونے کے بجائے مچھروں کی افزائش میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور مچھر مزید طاقتور ہوجاتا ہے جو پنکھے کی تیز ہوا سے بھی نہیں بھاگتا اور ہونے والے مچھرمار اسپرے سے لوگ گلے ، زکام ، ودیگر سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں عوام نے حکومت سندھ ، ضلعی و تعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں مچھرمار مہم میں استعمال ہونے والا اسپرے صحیح طریقے اور اصلی دوائی سے کرایا جائے تاکہ مچھروں کا خاتمہ ہوسکے اور عوام سکون کی نیند سو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں