ٹنڈو الہ یار، بجلی کے ستائے روڈوں پر نکل آئے، واپڈا اور ایس ڈی او کے خلاف شدید نعرے بازی

منگل 23 اپریل 2019 19:54

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) بجلی کے ستائے روڈوں پر نکل آئے، واپڈا اور ایس ڈی او کے خلاف شدید نعرے بازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران کالونی کے درجنوں مکین بجلی کی طویل بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حیدر آباد اور میرپورخاص روڈ پر واقع بس اسٹاپ کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیکر بیٹھ گئے اس موقع پر مظاہرین کھپے کھپے ٹرانسفارمر کھپے، بجلی کھپے کے نعرے بلند کر رہے تھے جبکہ مظاہرین واپڈا اور ایس ڈی او کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کے صارفین پر کسی قسم کے بقایاجات نہیں تھے اسکے باوجود حیسکو کا عملہ ٹرانسفارمر اتار کر لے گیا اور کئی سالوں سے لگے ٹرانسفارمر کو غیر قانونی قرار دیدیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10گھنٹوں سے زائد بجلی بند ہے جسکی وجہ سے مذکورہ کالونی کے رہائشیوں کے گھروں اور علاقے کی مسجدوں میں وضوع کیلئے پانی بھی میسر نہیں ہے جسکی وجہ سے مکین اس انتہائی اقدام پر مجبور ہوئے ہیں مظاہرین کی جانب سے کئے گئے احتجاج اور دھرنے کی باعث ٹنڈوالہ یار میں آنے اور جانیوالی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاٹنڈوالہ یار مہران کالونی کے لوگوں نے بجلی و پانی کے وفاقی وزیر ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہران کالونی سے بلا جواز ٹرانسفارمر اتار نے والے حیسکو ٹنڈوالہ یار کے عملے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمارے علاقے میں فوری طور پر ٹرانسفارمر لگایا جائے تاکہ ہمارے علاقوں میں بجلی بحال ہوسکے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں