ٹنڈوالہ یار: سندھ کے کئی اضلاع میں ایک درجن سے زائد سنگین جرائم کی وارداتوں میں

ملوث اشتہاری روپوش ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرنے کا دعوہ

بدھ 17 جولائی 2019 23:34

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) ٹنڈوالہ یار پولیس نے ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں ایک درجن سے زائد سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری روپوش ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرنے کا دعوہ کیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے ڈی ایس پی سی آئی اے ٹنڈوالہ یار انور حسین شاہ،اے ٹی ایف انچارج شمس الدین کھوکھر ، سی آئی اے 1کے انچارج مظہر مہدی ، ایس ایچ او نصرپور عمران اختر چانڈیو ، ایس ایچ او ٹنڈوالہ یار افضل مگسی ودیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز گشت کے دوران نصرپور سے ٹنڈوسومرو روڈ پر قائم جروار شاخ پر نامعلوم مسلح افراد کسی واردات کی نیت سے کھڑے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ پر مسلح افراد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے ان کا گھیرا تنگ کرکے ملزم علی شیر کھوکھر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل ،لوٹی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی جبکہ اس کے 2ساتھی برابر میں موجود کھیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ایس ایس پی نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت سلیمان لوند اور اختر لوند کے ناموں سیس کی گئی ہے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم علی شیر کھوکھر عمر کوٹ ، ٹنڈومحمد خان ، ٹنڈوالہ یار میں قتل ، ڈکیتی ، ودیگر جرائم کی وارداتوں میں اشتہاری اور روپوش ہے جبکہ ملزم علی شیر کھوکھر ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے کئی اضلاع و شہروں میں پولیس کو مختلف سنگین قتل ، ڈکیتی ودیگر جرائم کی ایک درجن سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والا اشتہاری اور روپوش ملزم علی شیر کھوکھر مختلف ضلع کے جرائم پیشہ افراد کو اپنے گروں میں شامل کرکے ٹنڈوالہ یار سمیت مختلف شہروں میں ڈکیتی لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے گذشتہ دنوں ٹنڈوسومرو میں گھنیشو بھیل کے گھر میں اسلحے کے زور پر داخل ہوئے تھے اور انہوں نے اسلحے کے زور انہیں یرغمال بناکر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مذکورہ سی ڈی 70موٹر سائیکل ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ان کے قبضے سے مذکورہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار نے مزید بتایا کہ ملزم علی شیر کھوکھر سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور جو جو بھی ان ملزمان نے وارداتیں کی ہیں ان کو بہت جلد سامنے لایا جائے گا اور مسروقہ سامان برآمد کیا جائے گا اور دیگر ملزمان کو بھی بہت جلد گرفتار کریں گے ۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں