ٹنڈو الہیار ،میر پور خاص روڈ پر کیلے سے بھرا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:56

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) ٹنڈوالہ یار کے میرپورخاص روڈ پر کیلے سے بھرا ٹرک اچانک الٹ کر مذکورہ ٹرک ڈرائیور اصغر علی ولد دین محمد کے اوپر گڑگیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹرک ٹنڈوالہ یار میرپورخاص روڈ پر واقعہ عبدالغنی گوٹھ کے قریب کیلے کے باغ میں کیلا لوڈ کرنے کے بعد کراچی منڈی میں جارہا تھا کہ ٹرک میں کوئی خرابی ہوگئی جس سے چیک کرنے کے لئے ٹرک ڈرائیور اصغر علی مگسی اور اس کا کیلینڈر ٹرک میں ہونے والی خرابی کو درست کرنے کے لئے نیچے اترے اور ٹرک میں ہونے والی خرابی کو درست کررہے تھے کہ اچانک ٹرک ان بیلنس ہوگیا اور ٹرک ڈائیور اصغر علی مگسی کے اوپر گڑگیا جس کے نتیجے میں اصغر علی ٹرک کے نیچے دب کر موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ اس کا کیلینڈر معجزانہ طور پر بچ گیا مذکورہ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر پہنچے جہاں پولیس نے علاقے کے لوگوں کی مدد حاصل کرکے ٹرک کے نیچے دبے ڈرائیور کی لاش کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کیا بتایا جاتا ہے کہ ٹرک کے نیچے دب کر جانبحق ہونے والا اصغر مگسی لاڑکانہ شہر کا رہائشی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے اصغر مگسی کے رشتیداروں کو اطلاع کردی گئی ہے اور اس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جائے گی ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں