ٹنڈوالہ یار کے میرپورخاص روڈ پر کیلے سے بڑا ٹرک اچانک الٹ گیا

ٹرک ڈرائیور اصغر علی ولد دین محمد ز د میں آگیا موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:27

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) ٹنڈوالہ یار کے میرپورخاص روڈ پر کیلے سے بڑا ٹرک اچانک الٹ کر مذکورہ ٹرک ڈرائیور اصغر علی ولد دین محمد کے اوپر گڑگیا اور وہ موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹرک ٹنڈوالہ یار میرپورخاص روڈ پر واقعہ عبدالغنی گوٹھ کے قریب کیلے کے باغ میں کیلا لوڈ کرنے کے بعد کراچی منڈی میں جارہا تھا کہ ٹرک میں کوئی خرابی ہوگئی جس سے چیک کرنے کے لئے ٹرک ڈرائیور اصغر علی مگسی اور اس کا کنڈیٹر ٹرک میں ہونے والی خرابی کو درست کرنے کے لئے نیچے اترے اور ٹرک میں ہونے والی خرابی کو درست کررہے تھے کہ اچانک ٹرک ان بیلنس ہوگیا اور ٹرک ڈائیور اصغر علی مگسی کے اوپر گرگیا جس کے نتیجے میں اصغر علی ٹرک کے نیچے دب کر موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا جبکہ اس کا کنڈیٹر معجزانہ طور پر بچ گیا مذکورہ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر پہنچے جہاں پولیس نے علاقے کے لوگوں کی مدد حاصل کرکے ٹرک کے نیچے دبے ڈرائیور کی لاش کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کیا بتایا جاتا ہے کہ ٹرک کے نیچے دب کر جاںبحق ہونے والا اصغر مگسی لاڑکانہ شہر کا رہائشی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جاںبحق ہونے والے اصغر مگسی کے رشتہ داروں کو اطلاع کردی گئی ہے اور اس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جائے گی ۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں