ٹنڈوالہ یار میں بااثر افراد نے قانون کی دھجیاں اڑادیں

پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری بتیاں نصب ،گاڑیوں میں سائرن بجنے سے عوام کا جینا محال ہوگیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:56

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ٹنڈوالہ یار میں بااثر افراد نے قانون کی دھجیاں اڑادیں ، پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری بتیاں نصب کردی ، ضلع بھر میں سیکڑوں کی تعداد میں کاروں اور ویگو ، لینڈکروزر پر پولیس کی سائرن والی بتیاں لگائے جانے سے عوام کا جینا محال ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے انہیں غیر قانونی سرکاری بتیوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار اور اس کے تین تعلقوں تعلقہ ٹنڈوالہ یار ، تعلقہ چمبڑ ، اور تعلقہ جھنڈومری میں سیکڑوں کی تعداد میں کاریں اور لینڈکروزر ودیگر گاڑیوں پر غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے مالکان کی جانب سے سرکاری بتیاں نصب کردی گئی جو ٹنڈوالہ یار کے مختلف مقامات پر سائرن بجاتے ہوئے گھوم رہی ہیں جس کے باعث عوام کا جینا محال ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری بتیاں نصب کرنے والے گاڑیوں کے مالکان مختلف محکموں کے افسران کے رشتیدار اور بااثر افراد اور ان کے رشتیدار بتائے جاتے ہیںغیر قانونی طور پر سرکاری بتیوں کے استعمال پر ٹنڈوالہ یار پولیس ان گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں جس کے باعث غیر قانونی طور پر اپنی گاڑیوں پر سرکاری بتیاں لگانے والے گاڑی کے مالکان اور ان کے ڈرائیورز بلا خوف سائرن بجابجا کر عوام کو حراساں کرتے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری بتیاں لگانے کا اختیار ایمبولینس اور پولیس موبائل اور مجسٹرٹ کو ہوتا ہے جبکہ پولیس کی موٹر سائیکل ، ڈارسن ، سوزکی اور مال بردار گاڑیوں کو مختلف مقامات پر روک کر ان سے گاڑیوں کے کاغذات اور ڈرائیوروں سے لائسنس طلب کرتی ہے ناہونے کے باعث پولیس ان ڈرائیوروں سے رشوت لیکر انہیں چھوڑ دیتی ہے جبکہ دوسری جانب قانون کی دھجیاں اڑانے والے پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان اور ڈائیورز جو قانون کو منہ چڑاتے ہوئے کھلے عام سرکاری بتیوں کا غیر قانونی استعمال کررہے ہیں ٹنڈوالہ یار کی عوام نے آئی جی سندھ ، آر پی او حیدرآباد ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں غیر قانونی طور پر سرکاری بتیوں کے استعمال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں