ٹنڈوالہ یار ،شاہ عبداللطیف بھاٹی پارک سے نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:03

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) شاہ عبداللطیف بھاٹی پارک کی پرانی چوکیداری کوٹھی سے نامعلوم نوجوان کی تشدد شدہ لاش برآمدپولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار شہر کے گنجانہ آباد علاقے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے برابر قائم شاہ عبداللطیف بھٹائی پارک کی پرانی چوکیدار کوٹھی میں موجود کچھرے کے ڈیر سے 35سالہ شخص کی تشدد شدہ لاش کی اطلاع پولیس کو ملی اطلاع کے پولیس موقع پر پہنچی جہاں پولیس نے ایدہی ایمبولینس کے عملے مدد حاصل کرکے ملنے والی لاش کو سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردی جبکہ تاحال تک ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی بتایا جاتا ہے شاہ عبدالطیف بھٹائی پارک کو منشیات کے عادی افراد نے اپنی اماج گاہ بنا رکھا ہے اور وہ منشیات استعمال کرنے مذکورہ پارک میں آتے ہیں اور جو ہیروئن کا استعمال کرتے ہیں وہ ان پرانی چوکیدارکوٹھی جس میں کچھرا بھرا ہوا ہے اسے استعمال کرتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ہیروئن کا عادی تھا جو یہاں کچھرے کی کوٹھی میں بیٹھ کر ہیروئن استعمال کرنے کے بعد نشے میں دھت ہوکر جانبحق ہوگیا ہے پولیس نے ملنے والی لاش کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں