ٹنڈوالہ یار،چہلم کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنررشید احمد زرداری

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:03

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) کی زیر صدارت چہلم امام حسین کے دوران انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوا۔اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن پاک سے شروع کی گئی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں چہلم کے دوران امام باگاہوں اورماتمی جلسوں و جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور امن و امان سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چہلم کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے حیسکو کے افسران کو ہدایت کی کہ چہلم کے سلسلے میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے جہاں پر عوام کی شکایات سن کر ان کو فوری حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں پرنیچے لٹکی ہوئی بجلی کی تاروں کو ہٹایا جائے اور رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل کئمپیں ہونی چاہئیں جن میں ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ نے بتایا کہ چہلم کے دوران امام بارگاہوں اور نکلنے والے جلوسوں کے راستوں پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون عبدالحفیظ لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عبدالباسط ہکڑو، وائیس چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہد جعفر قائمخانی،ضلع کے تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر لچھمن داس، حیسکو، بلدیات، سوئی گیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ ضلع کے تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے علماء اکرام نے شرکت کی

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں